شہری کے شناختی کارڈ پر15 گاڑیوں کی رجسٹریشن ایف بی آر نے تحقیقات کیں تو کیاپتہ چلا؟ہوشربا انکشاف

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کے بے نامی زون کراچی کو اہم کامیابی ملی ہے، عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بے نامی زون کراچی کی کارروائی کے دورانعبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا، شہری نے تحریری بیان اینٹی بے نامی زون کراچی کو دے دیا۔عبدالغفارکے مطابق میرے نام سے رجسٹرڈ تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔میں نہیں جانتا ان گاڑیوں کا اصل مالک کون ہے، کسی نے میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے،

تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن میرے نام سے منسوخ کردی جائے۔ذرائع اینٹی بے نامی زون کے مطابق تمام بے نامی گاڑیوں کو ضبط کرکے نیلام کیا جائے گااوربے نامی گاڑیوں سے حاصل ہوانے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ بڑھا ہے ،ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کیے گئے ہیں۔

تبصرے
Loading...