دریا میں تیرتے 8 سالہ بچے کو مگرمچھ نے زندہ نگل لیا، اگلے دن گاﺅں والوں نے مگرمچھ کا پیٹ کاٹا تو کیا ملا؟

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءمیں ایک مگرمچھ 8سالہ بچے کو سالم نگل گیا جس پر مقامی لوگوں نے مگر مچھ کو پکڑ کر اس کا پیٹ چاک کرڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ المناک واقعہ انڈونیشیاءکے مشرقی صوبے کیلیمانتن میں پیش آیا ہے جہاں بچہ دریا میں تیراکی کر رہا تھا کہ مگر مچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔ بچے کے ساتھ اس کا باپ بھی تیراکی کر رہا تھا جس نے کافی دیر تک مگرمچھ کا پیچھا کیا لیکن اسے پکڑ نہ سکا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کے باپ نے مقامی لوگوں کی مدد لی اور اگلی صبح تک جا کر لوگ اس مگرمچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے مگر مچھ کورسیوں میں جکڑ کر اس کا پیٹ چاک کرڈالا اور بچے کی لاش اس کے پیٹ سے نکال لی۔ اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ مگرمچھ کا پیٹ چاک کر رہے ہوتے ہیں جبکہ بچے کی فیملی کے لوگ پاس کھڑے رو رہے ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں کے لوگ اکثر نہانے اور استعمال کے لیے پانے لانے دریا پر جاتے تھے۔ حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ اس دریا میں بڑی تعداد میں مگرمچھ پائے جاتے ہیں۔اب تک گاﺅں کے کئی لوگ مگرمچھوں کے ہتھے چڑھ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ 2018ءمیں ایک آدمی کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اس گاﺅں کے لوگوں نے چھریوں، چاقوﺅں اور دیگر چیزوں سے لیس ہو کر دریا میں ان مگرمچھوں پر حملہ کیا تھا اور 292مگر مچھوں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔

تبصرے
Loading...