- Advertisement -

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیاجائے: شیخ رشید

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے درخواست دائر کر دی۔
حکومت کو اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنا خلاف آئین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی 33 ارب ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھیجتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے، سابقہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اقدامات کیے تھے، جبکہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔