- Advertisement -

راولپنڈی میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ ڈرائیور جاں بحق

- Advertisement -

راولپنڈی کے علاقے مندرہ کلیام روڈ پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہوکر پُل سے نیچے جاگری۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مندرہ کلیام روڈ پر ٹریفک حادثہ رونما ہوا، جس کے باعث آصف نامی شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پُل سے نیچے ریلوے پٹڑی پر جاگری، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے افراد کی شناخت زبیر، خرم شہزاد، منور اور اشفاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ریلوے پٹری کے نزدیک حادثےت کی شکار گاڑی کو کرین کے ذریعے ہٹادیا گیا ہے۔