ممتاز گلوکار شوکت علی کی طبیت بگڑ گئی

ممتاز گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔لوک موسیقی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
جگر کے عارضے میں مبتلا لوک گلوکار شوکت علی علاج کی غرض سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں۔
پانچ دہائیوں تک اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کو مسحور کردینے والے گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ جگر کے کام چھوڑنے کی وجہ سے والد کی حالت تشویشناک ہے۔
عمران شوکت کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہے اور ڈاکٹروں نے تقریباً جواب دے دیا ہے۔
شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔ 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کے لہو کو گرماتا ہے۔

تبصرے
Loading...