- Advertisement -

صوبائی الیکشن کمیشن جلداز جلد نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کریں: یاسمین راشد

- Advertisement -

تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔
یاسمین راشد نے درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے، عدالت فوری نو منتخب اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود ہم جیتے ہیں۔ پی ٹی آئی ضلع وسطی کی صدر نے کہا کہ تحریک انصاف15سیٹیں جیتی، لیکن اب نومنتحب اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا۔