- Advertisement -

این آر او ٹو لینے والے حکمرانوں کو اب ملک کی کوئی فکر نہیں: شریں مزاری

- Advertisement -

تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کا کہناہے کہ این آر او ٹو لینے والے حکمرانوں کو اب ملک کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایک ہی کوشش ہے کہ کسی طرح پیسے اکٹھے کریں، انتخابات ہی مسائل کا حل ہے۔
شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا پارٹی مؤقف بھی دہرا دیا، اور کہا کہ اب شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوکر ہی اسمبلی میں جائیں گے۔اس سے قبل رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری اپنی گرفتاری کی وجوہات جاننے کیلئے بنے انکوائری کمیشن میں پیش ہوئی۔ فریقین نے 5 حلف نامے جمع کروائے ۔ کمیشن نے اگلے روز پھر طلب کرلیا۔