- Advertisement -

وزیراعلیٰ کےپی کا صوابی کا دورہ سیلاب متاثریں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کےپی نے صوابی کا ہنگامی دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سےملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوت شدگان کیلئے 8 لاکھ اور زیادہ متاثرہ گھروں کیلئے 4 لاکھ روپے جب کہ عارضی متاثرہ گھروں کیلئے 1 لاکھ 60 ہزار اور متاثرہ فی ایکڑ فصلوں کیلئے 10 ہزار روپے دیے جائیں…
وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ اسد قیصر، شہرام ترکئی، ایم پی ایز ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کا وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ کھڑا ہے آپ تنہا نہیں ہیں صوبائی حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی ہم مشکل مالی حالات کے باوجود حالات کامقابلہ کریں گے۔
محمودخان نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر موجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے اگر یہ تجاوزات نہ ہوتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔