- Advertisement -

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 227 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر224 روپے92 پیسوں کی سطح پربند ہواتھا۔
پاکستان میں  گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں  حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے  اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔ پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل  ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال  نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔