- Advertisement -

عوام بھی الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کر یقیناً حیران ہوگئے ہوں گے: اسد عمر

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے التوا پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو پیغام میں اسد عمر  نے کہا کہ عوام بھی الیکشن کمیشن  کا نیا فیصلہ سن کر یقیناً حیران ہوگئے ہوں گے، کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کو ووٹنگ سے 3 دن قبل ملتوی کردیا گیا اور وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بارش ہوگی، مجھے یقین ہے کہ آپ کو بھی اس مضحکہ خیز فیصلے پر اعتبار  نہیں آسکتا؟
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح مکمل طور پر جانبدار ہوچکا ہے اور کوئی پاکستانی یقین نہیں کرسکتا کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن کروائے جاسکیں۔