- Advertisement -

جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والا افغان باشندہ پشاور ائیرپورٹ پر گرفتار

- Advertisement -

ایف ائی اے امیگریشن نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر فرانس جانے کی کوشش کرنے والے افغان مسافر کو اف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق احمد شیخ محمدی نامی افغان مسافر نجی ائیر لائین سے پشاور سے سفر کر رہا تھا جبکہ مسافر کا پاسپورٹ شک کی بنیاد پر امیگریشن افیسر نے شفٹ انچارج کو ریفر کیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا۔