- Advertisement -

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا پرویز الہیٰ کو ووٹ نہ دینے کا عندیہ

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے بھی اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ نہ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چوہدری مسعود احمد نے کہا کہ الحمداللہ میرا ضمیر مجھے گوارا نہیں کرتا کہ میں پرویز الٰہی جیسے ڈاکو کو اپنا ووٹ دے کر ضائع کرو اس لئے میں ملک سے باہر جارہا ہوں واپسی پر اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کروں گا۔
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان اس کرہ ارض کا سب بڑا جھوٹا انسان ہے اس فتنہ خان کی کسی بھی بات کا یقین نہیں کرنا چاہیے چوہدری مسعود احمد کی اس ٹویٹ پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور ان کے خلاف الزامات کے ساتھ ساتھ بے ہودہ زبان کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری مسعود احمد رحیم یار خان کے حلقہ پی پی 257 سے امیدوار تھے اور انہوں نے 2018 کے الیکشن میں 36 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔