- Advertisement -

سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری

- Advertisement -

حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی۔
آفتاب سلطان کی شہرت ایک دیانتدار افسر کے طور پر ہے۔ ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔ آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ، نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔