- Advertisement -

لوٹوں کو 20 سے 40 کروڑ کی آفر دی جا رہی ہے: شیخ رشید

- Advertisement -

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ لوٹوں کو 20 سے 40 کروڑ کی آفر دی جا رہی ہے، ایسے صورت میں قوم سیاستدانوں کے پیچھے کیسے چلے؟، آنے والے کل میں پاکستان اس نہج پر پہنچ سکتا ہے کہ جسے چلانے کیلئے کوئی سیاسی جماعت تیار نہ ہو۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوں گے، آصف علی زرداری کے ساتھ وہی چہرے موجود ہیں جن کے پاس منی لانڈرنگ کا پیسہ موجود ہے، پرویز الٰہی کو عمران خان اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، عمران خان کا راستہ کون روکے گا؟۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن افراد پر فرد جرم عائد ہونا تھیں ایک شام قبل انہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا، میں سپریم کورٹ سے کہتاہوں کہ عوام سخت تنگ ہیں، اتنے تنگ ہیں کہ لوگ گھروں سے نکل آئیں گے اور ایک دوسرے سے دست و گریبان ہو جائیں گے، لوگوں کے گھروں کے حالات بے حد خراب ہیں ، عدالت سے درخواست ہے کہ معاملے پر سوموٹو الیکشن لیں تاکہ پاکستان میں امن و سکون قائم ہو، سعودی عرب جیسے عظیم پڑوسی ملک نے امریکہ کو جھنڈی کر ادی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سب کو مل کر عبوری حکومت بنانی چاہئے ، الیکشن واحد حل ہے ، 30 اگست سے قبل عام انتخابات کا اعلان ہو جانا چاہئے ، اگر کل کسی نے اسمبلی میں ہنگامہ کیا تو پھر دیکھیں گے۔
کل پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ ہونگے ، آصف زرداری نے دونوں بھائیوں میں لڑائی کرا دی ہے ، عقل کے اندھے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کی بات کررہے ہیں ، موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل رانا ثناء اللہ ٹھونکیں گے ، جو عمران خان کہے اس پر عمل کرینگے ، پرویز الہی بھی ایک اشارے پر اسمبلی توڑنے کا کہہ چکے ہیں ۔