- Advertisement -

پی ٹی آئی کے 50 ارکان اپنے ضمیر کی آواز پر حمزہ شہباز کو ووٹ دے سکتے ہیں: رانا ثنااللہ

- Advertisement -

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ کل پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہو سکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننےکا نہ حق رکھتے ہیں نہ صلاحیت ، امکان موجود ہےکہ پی ٹی آئی کےکچھ لوگ پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی میں جن کاضمیر زندہ ہے وہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں ، سیاسی رابطے سب سے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ہم کل اپنے سیاسی آپشن بھرپور طریقے سے ایکسر سائز کریں گے، سیاسی شعور کی بنیاد پر سمجھتا ہوں 5 نہیں 50 لوگ سمجھتے ہوں گے یہ غلط ہو رہا ہے، 5 نہیں 50 لوگ یا تو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکتے ہیں یانہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر سے مطمئن ہیں، پرویز الہٰی کہتے ہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، سوچوں گا بھی نہیں، پنجاب اسمبلی کے ممبران اسمبلی کی یہ اوقات ہے ؟ ویڈیو آپ کی پکڑی جارہی ہیں، جس میں آپ پیسے دے رہے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں آپ کے پیسے پکڑے گئے تھے۔