- Advertisement -

عطا تارڑ نے فواد چوہدری سمیت 4 اراکین اسمبلی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت 4 اراکین اسمبلی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔
عطا تارڑ نے اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس کو نوٹس ارسال کیا۔ عطا تارڑ نے سابق وفاقی وزیر اور ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو بھی نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ اراکین اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر نے عطا تارڑ پر اراکین کو خریدنے کا الزام لگایا، صوبائی وزیر نے کبھی بھی کسی رکن کو خریدنے کی کوشش نہیں کی۔
متن میں کہا گیا کہ جھوٹا بیان حلفی پریس کانفرنس میں دکھایا گیا۔