- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 105 ڈالر پر آ گئی

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت پھر 105 ڈالر پر آ گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کاسلسلہ جاری ہے۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر، 33سینٹ ہو گئی ہے۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 47ڈالر، 15سینٹ کمی سے 831ڈالر، 71سینٹ فی ٹن ہو گئی جبکہ گندم کی فی ٹن قیمت 11 یورو کے اضافے سے 350 یورو پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے ریٹ گر گئے۔ سونے کی فی اونس قیمت 1.10 ڈالر کی کمی سے 1712 ڈالرہو گئی، چاندی کی فی اونس قیمت 54سینٹ کی کمی سے18.66 ڈالر ہو گئی۔
دوسری جانب کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بہتری کے بعد گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔ بٹ کوائن 173 ڈالر کی کمی ساتھ22 ہزار، 921 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ ایتھریم کی قدر 2.37ڈالر اضافے سے1567 ڈالر ہو گئی۔