- Advertisement -

ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا: فواد چوہدری

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔