- Advertisement -

عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں: مریم نواز

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔ 2018 میں پنجاب کے عوام نے نواز شریف…
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ارکان کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے اور اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔