- Advertisement -

عمران خان نے ملک میں دو جماعتی نظام ختم کردیا ہے: شہباز گل

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں دو جماعتی نظام ختم کردیا۔ وہ آج پاکستان سے ہمیشہ کے لیے لوٹا کلچر بھی ختم کرنے جارہے ہیں۔ آج پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہو رہا ہے جس…
شہباز گل نے کہا کہ 3 ماہ میں پاکستان میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے۔ سندھ ہاؤس میں جس طرح ضمیر خریدے گئے اور اس کے بعد جس طرح ملک بھر کے عوام کھڑی ہوئی وہ حالات بھی سب کے سامنے ہیں۔ ہمارے 20 امیدواروں کو خریدا گیا لیکن اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے 17 جولائی کو 20 میں سے 15 نشستوں پر وائٹ واش کیا۔