- Advertisement -

ایک زرداری سب پر بھاری؛ بلاول بھٹو کا حمزہ شہباز کی جیت پر ٹوئیٹ

- Advertisement -

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ برقرا رہنے پر ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگا دیا۔
بلاول بھٹو نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ’ایک زرداری سب پہ بھاری لکھا‘۔

Aik Zardari Sab Pe Bhaari
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 22, 2022
آصف زرداری کی گزشتہ روز دو بار مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے کئی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں طرف سے کسی بھی قسم کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقاتوں کی وجہ سے ہی چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر کو بطور پارٹی سربراہ خط لکھا اور پھر اس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی، جس کے نتیجے میں حکومتی اتحاد کے نامزد کردہ امیدوار حمزہ شہباز کی کامیابی ممکن ہو سکی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حمزہ شہباز ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے چوہدری شجاعت کے خط پر آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے دس اراکین کے ووٹ مسترد کیے جس کے پرویز الہیٰ صرف 176 ووٹ حاصل کرسکے اور تین ووٹوں کے فرق سے حمزہ شہباز کامیاب قرار پائے۔