- Advertisement -

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا طویل التوا کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمن

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے واضح اور دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا طویل التوا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے صرف صاف شفاف اور فوری انتخابات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات اگر 24 جولائی کو ہی کرائے جائیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں،اگر بارش کا کوئی مسئلہ ہے تو انتخابات اگلے ہفتے بھی کرائے جاسکتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے طویل التوا اور اس حوالے سے جماعت اسلامی پر جھوٹے الزام کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن آفس پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اہل کراچی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس کس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور الیکشن کے التوا سے بھی کس کس کو تحفظ دیا گیا ہے، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔