- Advertisement -

اداروں پر تنقید کرنیوالوں کی حمایت نہیں کرسکتا: چوہدری شجاعت

- Advertisement -

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ‏ہوں۔ انہیں اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے۔ تمام جماعتوں کے لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار…
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا۔چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں۔