- Advertisement -

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے گرینڈ نیشنل ریکوری کی ضرورت ہے: احسن اقبال

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک جن مخدوش معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ان سے نمٹنے کے لئے گرینڈ نیشنل ریکوری کی ضرورت ہے جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔عمران نیازی ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعہ گرینڈ نیشنل انارکی پیدا کر رہا ہے۔
یہ وقت جاگتے رہنے کا اور ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنانے کا ہے۔ احسن اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جب بھی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو اپنی سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔پانامہ سے لیکر پنجاب کی وزارت اعلی تک یہی کھیل کھیل رہا ہے۔ پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ کل تک پوری عمران نیازی اور PTI چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ عدلیہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بارے میں رائے دینے کی مجاز نہیں تاہم آج وہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے عدلیہ پہنچ گئے ہیں۔