- Advertisement -

دوست مزاری نے سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا: فواد چودھری

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ہماری سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ۔سالک اور طارق چیمہ کونسلر بھی الیکٹ نہیں ہوسکتے تھےسارے لوٹے اکٹھے ہوگئے ، سالک اور طارق چیمہ نے چودھری شجاعت کو یرغمال بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت بیمار ہیں، خط بھی صرف ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی جیب سے نکلا ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی عدالت جارہے ہیں ، ہم نے کہاتھا غیر جانبدار بندہ لگائیں۔ڈپٹی اسپیکر کے جانبدار ہونے سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے توقع کے عین مطابق حرکت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایک گھنٹے کی کال پر پورا پاکستان باہر آیا۔ہمیں لوگوں پر کنٹرول حاصل نہیں رہے گا، پورا پاکستان احتجاج کے لیے تیار ہے۔مزید پاکستان کے ساتھ کھلواڑ مت کریں،انتخابات کی تاریخ دیں۔پاکستان کے لیے نوٹوں کی گڈیوں والوں سے جان چھڑانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے ، اگر نہیں ہوتا پھر دیکھیں گے۔ہم کہہ رہے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، اس کا احترام بھی ہونا چاہیے۔آصف زرداری کی سیاست کو پاکستان بھر میں نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔