- Advertisement -

عمران خان نے اپنے ہی مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے: شیری رحمان

- Advertisement -

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے جبکہ آصف زرداری پر الزامات لگانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو اب معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونے والے الیکشن کو کس بنیاد پر چیلنج کیا جا رہا ہے؟ امید ہے معاملے کو مزید الجھنے سے پہلے عدالت فل بینچ تشکیل دے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فل بینچ کو اس آئینی معاملے کی تشریح کرنی چاہیے اور ہر موقع پر آئین کی مختلف تشریح نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شادیانے بجا رہی تھی لیکن اب ق لیگ کے 10 ارکان کا ووٹ مسترد کیا گیا تو وہی پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے۔