- Advertisement -

ہم سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں: عمران خان

- Advertisement -

عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، سری لنکا والے حالات زیادہ دور نہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔
عمران خان نے کہا میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں اپنی قوم سے ملاقات اور حقیقی آزادی کے لیے دی گئی کال کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے واضح ہو گیا کہ پاکستانی عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، ہم سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں ہیں جب لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔