- Advertisement -

لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے: مونس الٰہی

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شجاعت سے خط سے متعلق بات ہوئی تھی، میں نے پوچھا آپ نے کوئی خط لکھا ، جس پر چودھری شجاعت نے کہا جی میں نے خط لکھا ہے۔
مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا، شجاعت نے کہا پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔