”بہو کو سسرال والوں نے جلا کر مار دیا“ ٹی وی پروگرام میں خبر چلنے پر پنجاب حکومت نے تحقیق کرائی تو ایسا انکشاف کہ ہر کوئی چکرا کر رہ گیا

لاہور ( آن لائن) نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں خبر چلی کہ ’بہو کو سسرال والوں نے جلا کر مار دیا‘ ۔ یہ خبر سامنے آتے ہی جب پنجاب حکومت نے اس کیس کی تحقیقات کرائیں تو ایسا انکشاف ہوگیا کہ ہر کوئی چکرا کر رہ گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اس حیران کن واقعے کا ذکر ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ رات ایک پروگرام میں قصور میں ایک بہو کے سسرال والوں کے ہاتھوں جلائے جانے کی خبر چلی تھی۔ پنجاب حکومت نے اس خبر پر فوری ایکشن لیا اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ جب اس خبر کے حوالے سے قصور میں پوچھ گچھ کی گئی تو پولیس اور ریسکیو کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی جبکہ جس چینل پر یہ خبر چلی تھی اس کے 2 نمائندے بھی ایسے کسی واقعے سے لاعلم تھے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ انہیں چینل کے اندر کے بندے نے بتایا ہے کہ اینکر چھٹی پر تھا جس کی وجہ سے لائیو پروگرام ممکن نہیں تھا اس لیے انتظامیہ نے ڈیڑھ سال پرانا پروگرام نکال کر آن ایئر کردیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں