- Advertisement -

نون لیگ نےاب اداروں کو ٹارگٹ کرنا ہے: فواد چودھری

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نون لیگ نےاب اداروں کو ٹارگٹ کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کھوکھ سے جنم لیا آپس میں طے کیا ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔ ایک کامنجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو،یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔