- Advertisement -

فواد چوہدری اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: عطا تارڑ

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اور حماد اظہر اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کے زمانےمیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ٹرینڈ چلائے جاتے تھے، فواد چوہدری کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے ٹرینڈ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کےسربراہ کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کےکون سے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کوئی ثبوت نہیں، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 تاریخ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی کوئی ویڈیو کلپنگ تک موجود نہیں، یہ ایک اہم آئینی اور قانونی نوعیت کا معاملہ ہے، اس معاملے پر فل کورٹ بٹھانے میں کوئی حرج نہیں، چوہدری  شجاعت نے ق لیگ کے ارکان کو واضح ہدایت کی تھی کہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیا جائے۔