’’میرے پیارے بھائی، محترم وزیر اعظم پاکستان! آج ساری رات آپ کے میڈیا سیل ۔۔۔‘‘ ہارون رشید نے عمران خان پر ایسا الزام عائد کر دیا کہ پورا ملک حیران رہ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا سیل مسلسل انکی کردار کشی کر رہا ہے اور انکے لیے بیہودہ زبان کا استعمال کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم وبیش 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔تاہم حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے فیصلے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے، جس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سےان کے دن رات انکے قصیدے گانے والے صحافی اور تجزیہ کار بھی ان کی حکومت آنے کے بعد انکے سب سے بڑے ناقد بن گئے ہیں۔

انہی میں سے ایک سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید بھی ہیں جن کو وزیر اعظم عمران خان کا سیاسی استاد بھی کہا جاتا ہے ۔تاہم آج کل وہ اکثر و بیشتر تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم ان کو یہ تنقید خاصی مہنگی پڑ رہی ہے وہی لوگ جو کبھی ہارون رشید کے نام لیوا تھے آج انکے مخالف ہو چکے ہیں ۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے ممبران انکی کردار کشی کر رہے ہیں۔اپنے ٹوئیٹ میں انکا کہنا تھا کہ میرے پیارے بھائی، محترم وزیراعظم پاکستان، آج ساری رات آپ کے میڈیا سیل کی طرف سے گالیوں کی بوچھاڑ جاری رہی۔ اللہ کریم آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں