- Advertisement -

مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کابینہ کی فوری تشکیل اور حلف آج ہی لینے کا فیصلہ

- Advertisement -

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ کی فوری تشکیل اور حلف آج ہی لینے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی کے تین وزرا بھی حلف اٹھائیں گے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا خواجہ سعدرفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے عدالت میں زیر سماعت کیس سے متعلق مشاورت ہوئی۔ شرکا نے پنجاب کابینہ کی فوری تشکیل کا فیصلہ کیا اور طے پایا کہ پنجاب کابینہ آج شام ہی حلف اٹھانے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب صوبائی وزرا سے حلف لیں گے، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر حلف اٹھائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملک احمد خان، سرداراویس لغاری بھی وزیرکا حلف اٹھائیں گے، مزید وزرا کے ناموں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے 3 وزرا کے بھی حلف لیے جانے کا امکان ہے۔