یہ توہونا ہی تھا : گرفتاری کے بعد علیم خان کے ساتھ آج کیا خطرناک کام ہونے جارہا ہے؟ نوٹس جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو حراست میں لینے کے بعد نیب حوالات میں منتقل کر دیا،وزیر بلدیات کو ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد احتساب عدالت لاہور کے مطابق ان کو آج ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو آف شورکمپنیوں سے متعلق کیس میں کل نیب آفس طلب کیا تھا جہاں وزیر بلدیات سے آف

شور کمپنیوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے، عبدالعلیم نیب کے 18 میں سے صرف 3 سوالات کے جوابات دے سکے، نیب نے مطمئن نہ کرنے پر وزیر بلدیات کو حراست میں لے لیااور نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا۔صوبائی وزیر کو ریمانڈ کیلئےآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن صوبائی وزیر کا کیس سنیں گے، نیب کی جانب سے تفتیش کیلئے صوبائی وزیر کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں