نواز شریف سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو 5 دن بعد ہسپتال سے واپس جیل منتقل کیا گیا، نواز شریف نے پی آئی سی کے بجائے جیل منتقلی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر پوتی مریم نواز کی ہمراہ اپنے بیٹے نواز شریف کی تیمارداری کیلئے سروسز ہسپتال پہنچیں۔ اس موقع پر والدہ کا کہنا تھا کہ اللہ میرے بیٹے کو صحت دے، دونوں بیٹوں نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے دعا گو رہتی ہوں۔

مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما جاوید ہاشمی نواز شریف کی مزاج پرسی کیلئے ہسپتال پہنچے مگر جیل حکام نے محکمہ داخلہ کی اجازت نہ ہونے پر انہیں ملنے نہیں دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت کیلئے جنگ کی ہے، مریم وقت آنے پر سب سے آگے ہونگی۔ سابق نواز شریف کے سروسز ہسپتال سے واپس جیل منتقلی کے امکانات کے پیش نظر سکیورٹی بھی الرٹ ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں