وزیر ریلوے کی تنقید: سیاست قطری سے پتھری تک ہے

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 11فروری شام 5 بجے وزیراعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہےنہ ڈھیل ہےصرف اندر کرنے کا دھکا ہے۔
تٍفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 11 فروری شام5 بجے وزیراعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریل کا جال بچھا دوں گا۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، اگلا بجٹ ہم خود بنائیں گے اور قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، لوگوں کے پاس جائیں گے، جو کام کیا ہے وہ بتائیں گے۔
شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں اور مزید کیلئےاقدامات کررہے ہیں، غریب مسافروں کو سہولت دینے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
شیخ رشید کا وزیراعظم کی جانب سے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان
وزیر ریلوے کا کہنا تھا ریلوے بجٹ اور ریلوے کے وسائل کو کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی سہولت کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔
انھوں نے کہا پی اے سی میں عمران خان سےگزارش کی ہے شہباز شریف پسند نہیں، اسپیکربادشاہ آدمی ہیں ان کاحق نہیں مجھےپی اےسی ممبر بننے سے روکیں اور نہ اسپیکر کو اختیار ہیں کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔
اسپیکرکا حق نہیں کہ مجھے پی اے سی ممبر بننے سے روکیں
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہے جسمانی ریمانڈ کے دوران پروڈکش آرڈر پر باہر آجاتے ہیں، پی ٹی آئی کا اتحادی ہوں، صرف عمران خان کی وجہ سے خاموش ہوں، عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہےنہ ڈھیل ہے صرف اندر کرنے کادھکا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کسی قسم کی بارگیننگ نہیں ہوگی،ان کی سیاست قطری سے پتھری تک ہے، یہ لوگ پیکنگ پر آئے ہوئے ہیں اور مزے کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا اسپیکرکا کوئی صوابدیدی نہیں کہ مجھے پی اے سی ممبر بننے سے روکے، عمران خان نےمجھے پی اے سی ممبر بنانے پر رضامندی ظاہرکی ہے، معلوم نہیں اسپیکرصاحب کو کیا مسئلہ ہے وہ ہی بتاسکتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں