کئی روز کے زوال کے بعد ڈالر کا تگڑا کم بیک، روپیہ کمزور ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) کئی روز کے زوال کے بعد ڈالر کا تگڑا کم بیک، روپیہ کمزور ہوگیا، جمعہ کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے پر فروخت ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ یورو 20 پیسے اضافے سے 157 روپے 20 پیسے جبکہ پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 179 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہوگئی اور 445 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ 100 انڈیکس 40 ہزار 887 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں