جتنے ارب ڈالر نواز شریف دیں گے اتنے ہی مجھ سے بھی لے لیں: آصف علی زرداری

کراچی( ویب ڈیسک) آصف زرداری نے ڈیل کے لیے حکومت کو نواز شریف کی رقم کے برابر رقم دینے کی پیشکش کردی ہے۔

ابتک نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت جعلی اکاونٹس کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب نے اس معاملے پر زیادہ شور مچانے کی بجائے خاموشی سے بھرپور تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔اب اطلاعات ہیں کہ جعلی اکاونٹس کیس میں پیشیاں، تحقیقات، گرفتاریاں شروع ہونے کو ہیں۔

چینل ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، اور اب یہ تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جعلی اکاونٹس کیس کی بھرپور تحقیقات کرنے والی نیب نے کئی ٹھوس اور تہلکہ خیز شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ آنے والے دن تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن سے زیادہ پیپلز پارٹی کیلئے مشکل ثابت ہونے والے ہیں۔ تاہم ایک جانب نواز شریف کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ وہ کچھ ارب ڈالر دے کر اپنی گلو خلاصی چاہتے ہیں تو دوسری جانب آصف زرداری نے بھی حکومت کو اسی قسم کی پیشکش کر دی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ جتنی رقم نواز شریف آپ کو دیں گے اتنی رقم ہی میں بھی آپکو دے دوں گا اگر نواز شریف 10 ارب ڈالر دیں گے تو میں بھی 10 ارب ڈالر ہی دوں گا۔اگر وہ اس سے کم زیادہ دیں گے تو میں بھی اتنی رقم ہی دوں گا اس سے کم زیادہ رقم میں نہیں دوں گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں