پاکستان بحری مشق امن 19 کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دے گا: عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان بحری مشق امن 19 کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دے گا۔

انہوں نے مشق میں شریک ملکوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کثیرملکی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ روز امن کے لئے متحد، کے نام سے کراچی میں شروع ہونے والی پانچ روزہ بحری مشق امن دوہزار انیس کا آج (ہفتہ) دوسرا روز ہے جس میں پاکستان سمیت چھیالیس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں