بابراعظم بہترین کھلاڑی کی دور میں بھارتی کپتان سے آگے

دنیائے کرکٹ میں سب سے بہترین بلے باز کون ہے؟ یہ بحث کافی عرصے سے جاری ہے اور بھارتی اپنے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تو پاکستانیوں کی نظر میں بابراعظم ویرات کوہلی سے بھی کہیں زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں مگر اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ہے۔

بابراعظم اور ویرات کوہلی کے پہلے 59 ون ڈے میچوں میں کارکردگی دیکھی جائے تو بابراعظم یقینا ان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

جس کا اظہار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی بار بار کر چکے ہیں تاہم ان کا یہ اصرار بھی ہے کہ بابراعظم کی بہترین کارکردگی اب تک دیکھنے کو نہیں ملی البتہ وہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بہت بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے 59 ون ڈے میچوں میں 56 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43.9 کی اوسط سے 2,153 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 85.3 رہا جبکہ انہوں نے 5 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 7 مرتبہ ناٹ آﺅٹ بھی رہے۔

دوسری جانب بابراعظم کے اعداد و شمار ان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جنہوں نے 59 میچوں میں 57 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51.3 کی اوسط سے 2,462 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 84.6 رہا جبکہ انہوں نے 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 9 مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں