’’اگر آپ کے پاس یہ والی سم ہے تو یہ خبر آپکے لیے ہی ہے ‘‘ یو فون نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی دیگرسیلولر کمپنیوں کی طرح یوفون نے بھی پاکستان میں 4gسروس شروع کرنے کی تیاری پکڑلی ۔ نیوزویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق یوفون نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فورجی یا ایل ٹی ای سروس

شروع کردی ہے جبکہ صارفین نے بھی سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے موبائل فونز کی سکرین کے سکرین شاٹس شیئرکرکے ٍ4G سروس کی تصدیق کی ہے ۔ یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ یوفون نے شہروں کی تصدیق نہیں کی کہ 4G سروس کہاں کہاں شروع کررہے ہیں لیکن یہ ضرورکہاگیاہے کہ مختلف مراحل میں پورے ملک میں 4G سروس متعارف کروائی جائے گی ۔

ذرائع نے بتایاکہ فورجی سروس اسلام آباد اور راولپنڈی میں دستیاب ہے جبکہ لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں یہ سروس آئندہ چندہفتوں میں شروع ہوجائے گی ۔ یوفون کے صارفین *4# ڈائل کرکے تسلی کرسکتے ہیں کہ ان کی سم فورجی چلاسکتی ہے یا نہیں اور آیا ان کے علاقے میں یہ سروس دستیاب بھی ہے یا نہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں