گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ ایک پیج پر ہیں

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے دونوں ایک پیج پر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے دونوں ایک پیج پرہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ محمودخان صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، انہیں آئی جی اور چیف سیکرٹری کے تبادلے کا اختیار ہے، وزیراعلیٰ نے اپنا اختیار استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان میں اختیارات کی جنگ چل رہی ہے،گورنر قبائلی اضلاع میں تین محکے لینے پر بضد ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بھی اختیارات نہ دینے پر بضد ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں