پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کیلئے خوشخبری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرجیل خان کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ان کا کہناتھا کہ شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے تو ستمبر تک انتظار کریں، ستمبر کے بعد شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام پرعمل کرنا ہوگا،ری ہیب پروگرام پورا کرنے شرجیل خان کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو پروفیشنل ادارہ بنانے کیلئے پرعزم ہوں ،کرکٹ بورڈ کا کام پالیسی اور حکمت عملی بنانا ہے، چیئرمین کا کام ہوتا ہے بورڈ کو لیڈ کرنا ۔

انہوں نے کہا کہ کہ سی ای او کرکٹ بورڈ کے عہدے کیلئے 350 افراد نے درخواست دی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ اختیار کیا گیا، وسیم خان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں بھی کھیلے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وسیم خان نے بطور سی ای او کاﺅنٹی کو بھی ہیڈ کیا ہے، وسیم خان کے پاس کمرشل، بزنس تجربہ بھی ہے، چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے وسیم خان پاکستان کیلئے بھی کھیلے ہوئے ہیں، وسیم خان کاونٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ہیں، وسیم خان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہو گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں