- Advertisement -

سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ، مونس الٰہی کا طنز

- Advertisement -

مسلم لیگ (ق) کے رہنما و چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔
سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔
مونس کا اپنی ٹوئٹ میں کا کہنا تھاکہ حمزہ شہبازگئے، نہ ان کے ابا اور باجی انہیں بچاسکیں۔

ککڑی گئی۔ نہ ککڑی کا ابا نہ ککڑی کی باجی اسے بچا سکی۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 26, 2022