شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے خواہشمند۔۔ ضمنی الیکشن لڑنے کی تیاری کر لی۔۔ لیکن وزیراعظم نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہاتھ پاوں مارنے لگے۔انہوں نے ضمنی الیکشن لڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا جس کے بعد لوگوں کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے متعلق رائے بالکل ہی تبدیل ہو گئی۔

تاہم کچھ حلقے انکو شروع سے ہی کمزور وزیر اعلیٰ تصور کر رہے تھے اور اس بات پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پر ایک کمزور شخص کو بطور سربراہ مسلط کر دیا ہے جس کو ہر کام کرنے سے پہلے اسلام آباد سے اجازت لینا پڑتی ہے جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ہی عثمان بزدار کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں ۔

انکا کہنا ہے کہ عثمان بزدارچونکہ خود ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئیے انکو اس بات کا احساس ہے کہ پسماندہ علاقوں کی محرومیاں کیسے دور کی جا سکتی ہیں۔علیم خان کی گرفتاری پر بھی یہی کہا گیا کہ ان کو نیب نے اس لئیے گرفتار کیا ہے کیونکہ ان پر لگے الزامات کو دورکر کے انکو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے۔دوسری جانب نائب کپتان ہونے کے داعی وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پر تول رہے ہیں۔وہ صوبائی نشست پر الیکشن لڑ کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے خواہاں ہیں دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان بھی بطور وزیر خارجہ انکی کارکردگی سے خوش ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں