اوکاڑہ میں0 2سالہ نوجوان کی موت کے چند ہی روز بعد قبر سے آوازیں آنے لگیں اہل علاقہ نے قبر کھودنے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گائوں میں پولیس نے علاقہ مکینوں کو ایک نوجوان کی قبر کھودنے سے روک دیا ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اوکاڑہ کے رہائشی 20سالہ نوجوان کی گزشتہ دنوں ایک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اس کی تدفین کر دی گئی ۔

اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ روز سے قبر سے نوجوان کی آوازیں آرہی تھیں جس پر اہل علاقہ نے اسے کھودنے کی کوشش کی ۔تاہم پولیس نے ورثا اور اہلیان علاقہ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے قبر کشائی سے روک دیا گیا ۔ آج پھر قبر سے آوازیں سنائی دینے کے

انکشاف پر اہلیان علاقہ اور ورثانے قبر کھودنے کی کوشش کی تو پولیس نےایک بار پھر مداخلت کرتے ہوئے لوگوں کو اس عمل سے روک دیا اور کہا کہ اگر ایسا کرنا مقصود ہے تو باضابطہ طریقے سے مجسٹریٹ کو درخواست دے کر قبر کشائی کی اجازت طلب کی جائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں