- Advertisement -

عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے: مونس الٰہی

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے سے متعلق مشن کا اظہار کیا ہے۔
مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر چوہدری پرویز الٰہی کی حلف اٹھاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور دوسری طرف عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کی بھی تصویر لگائی۔
مونس الٰہی نے والد کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر کہا کہ اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے، انشاءاللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پہ لے کر آئیں گے‘۔

اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے اور انشاءاللہ PM @ImranKhanPTI کو واپس اپنی کرسی پہ لے کر آئیں گے۔ pic.twitter.com/reK5UJ5LmC
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 27, 2022