”شادی کے حوالے سے مختلف لوگوں کی جانب سے اشارے ملتے رہے ہیں اور عائشہ گلا لئی سے ۔۔“نعیم الحق نے پہلی مرتبہ وہ بات کہہ دی جو کبھی نہ کہی

کراچی ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے کہاہے کہ شادی کے حوالے سے مختلف لوگوں کی جانب سے وقتاًفوقتاً اشارے ملتے رہے ہیں۔ عائشہ گلالئی سے صر ف شادی کے موضوع پر بات ہوئی تھی۔

نجی اخبار ’جنگ نیوز‘ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ اگر نیب وزیر اعظم کو بلائے گا تو وہ ضرور جائیں گے۔ وزیراعظم کی تنخواہ صدر سے بھی کم ہے۔ آئین میں کچھ چیزیں اسلام کی روح کے خلاف ہیں۔ سینئر صحافی، تجزیہ کار اور پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے مختلف لوگوں کی جانب سے وقتاًفوقتاً اشارے ملتے رہے ہیں۔ عائشہ گلالئی سے صر ف شادی کے موضوع پر بات ہوئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کرکٹ کے دنوں میں بھی عمران خان کا مالی مشیر رہ چکا ہوں۔ جو باتیں مجھے خان صاحب کو بتانی چاہئیں وہ میں ضرور بتا دیتا ہوں۔ شدید دباو کے باوجود کبھی عمران خان کے ماتھے پر شکن نہیں دیکھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں