شمالی وزیر ستان :سکیورٹی فورسز کے حق میں بیان دینے پر ”ملک ماتوڑکے“ کوقتل کردیاگیا

پشاور ( آن لائن) شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے حق میں گواہی دینے اور واقعہ خیسور کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر ملک ماتوڑکے کو ان کے گھرپر قتل کردیاگیا ہے ،ملک ماتوڑکے دہشت گردوں کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے مشہور تھے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کےخلاف آوازاٹھانے پر ملک ماتوڑکے کوقتل کیا گیاہے ، ملک ماتوڑکے دہشت گرد کے گھر چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تھے، ملک ماتوڑکے نے خیسو ر واقعہ پر پی ٹی ایم کا جھوٹ بے نقاب کیا تھا اور چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے خواتین کے ساتھ اچھے سلوک کی گواہی دی تھی۔ملک ماتوڑ کے دہشت گرد کے گھر چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تھے ۔

ملک ماتوڑکے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا نام ماتوڑکے ہے ، میں جلات خان کا سالہ ہوں، چھاپے کے وقت میں میں سکیورٹی فورسز نے پہلے مجھے اندر بھیجا اورخواتین کے پردے میں جانے کاکہا ، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے چھاپے کے دوران خواتین کامکمل احترام کیا ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں