- Advertisement -

نیا الیکشن ہی واحد راستہ ہے: شیخ رشید

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگ مسائل سے دوچار ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کریش اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔ 2ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا مشتعل فضل الرحمان ہو رہے ہیں۔ ن لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے۔ ن لیگ کا ایک گروپ اقدار سے چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں 7روپے فی یونٹ اضافہ ،گھی اور پیٹرول مزید مہنگا کیا جارہا ہے۔

2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے۔آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 27, 2022